20 جولائی، 2015، 3:06 PM

افغانستان میں امریکی حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک

افغانستان میں امریکی حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے لوگر میں امریکی فوج کے فضائی حملے کم سے کم 14 افغان فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں امریکی فوج کے فضائی حملے کم سے کم 14 افغان فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ لوگر میں دو امریکی ہیلی کاپٹروں نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، چوکی پر واضح طور پر افغان پرچم لہرا رہا تھا تاہم اس کے باوجود امریکی ہیلی کاپٹروں نے فائرنگ کی اور راکٹ داغے۔ حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔دوسری جانب امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

News ID 1856744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha